پشاور (نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ جس طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی گئی آئین میں اس طرح تعیناتی کا کوئی وجود نہیں، آرٹیکل 224 اور 224 اے نارمل حالات میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے لئے ہیں، اس وقت جو حالات تھے یہ نارمل نہیں تھے اس طرح تعیناتی نہیں ہوسکتی تھی۔















