اہم خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کی چوکنڈی قبرستان میں درخت اور لائٹس لگانے کی ہدایت

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چوکنڈی قبرستان میں درخت اور لائٹس لگانے کی ہدایت کردی۔منگل کو جسٹس (ر) مقبول باقر نے چوکنڈی قبرستان کا دورہ کیا۔اس دوران نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو سیکریٹری ثقافت ڈاکٹر علیم لاشاری کی جانب سے چوکنڈی قبرستان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔مقبول باقر کا کہنا تھا کہ اگر چوکنڈی قبرستان ورلڈ ہیریٹیج بن گیا تو اس کے تحفظ کے لیے دنیا سے ماہرین مدد کریں گے۔

متعلقہ خبریں