لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان کے دل لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست،حکومتی لاپرواہی کے باعث تاحال سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو فضائی آلودگی میں پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ ،عامر ٹاؤن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں،فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ، کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت















