اہم خبریں

راولپنڈی، نجی پلازے سے ملنے والی 40 کروڑ روپے قانونی قرار

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )16 ستمبر ، مری روڈ پر واقعہ نجی پلازے کے خفیہ لاکرز سے 40 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہونے کا کیس،عدالت نے برآمد ہونے والی رقم کو قانونی قرار دے دیامنی ٹریل فراہم کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے مالکان کو رقم فراہم نہیں کی جارہی تھی،نجی پلازے کے مالک نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایف آئی اے کیخلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو آج طلب کررکھا تھا،ڈی جی ایف آئی اے کا عدالت میں بیان دیا کہ منی ٹریل کی تصدیق ہوچکی ، نوٹسز بھی واپس لیے ہیں،غیر ملکی کرنسی کی اطلاع بھی غلط نکلی، عدالت نے منجمد کی گئی رقم فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔

متعلقہ خبریں