اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ نے ملٹری کورٹس میں کیسزچلانے کی قراردادکی منظوری دے دی،9مئی کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلنےچاہئیں ،سینیٹ میں قراردادمنظور،قرارداد کے مطابق فوجی عدالتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ اپنے فیصلہ پرنظرثانی کرے،سویلین مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں،دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کارروائیاں فوجی عدالتوں میں ہونی چاہیے،قرارداد میں سپریم کورٹ کی رولنگ کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کے خلاف قرار دے دیا گیاسپریم کورٹ کے بینچ کا فیصلہ اتفاق رائے سے نہیں تھا،فیصلے میں قانونی ابہام ہے اس لیے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلےسے دہشت گردی کو فروغ ملے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کے اختیارت میں مداخلت کا تاثر ملا ہے،سینیٹ میں ملٹری کورٹس کے حوالے سے قراردادسینیٹردلاورحسین نے پیش کی
سینیٹررضاربانی اورسینیٹرمشتاق نے قراردادکی مخالفت کیاجلاس کل صبح ساڑے10بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔















