اسلام آباد (اے بی این نیوز ) شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبداللہ (عمر 25 سال، رہائشی: مردان) سپاہی محمد سہیل (عمر 19 سال، رہائشی: تھرپارکر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیرنس آپریشن جا رہی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔















