اہم خبریں

پنجاب میں گندم4700،آٹا5596روپے من،سرکاری ریٹ مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کردیا،گندم اور آٹے کا سرکاری نرخ فوری طور پر صوبہ بھر میں نافذ العمل ہوں گے۔گندم کا 40 کلو تھیلے کا ریٹ 4 ہزار 700 روپے مقرر کر دیا گیا جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ ایک ہزار 374 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹیل ریٹ ایک ہزار 399 روپے مقررکیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں