اہم خبریں

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہو گئے

کراچی(نیوزڈیسک) پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگئے جن میں خالد محمود اورفداحسین شاہ شامل ہیں، دونوں کیبن کریوپاکستان سے ٹورنٹو فلائٹ پی کے 772 پر روانہ ہوئے تھے۔تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جس میں ملازمت سے برطرفی کے علاوہ واجبات کی ضبطگی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں