مٹھی ( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کے راہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کا حقیقی اورجمہوری لیڈر ہے، بلاول بھٹو ملک کے نئے وزیراعظم بنیں گے،8فروری کو اس سے بڑا جشن منائیں گے، آج اگر الیکشن کی تاریخ ملی تو اس کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے، نثاوہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن کی تاریخ اور جمہوریت مانگ رہا تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جمہوریت او ر آئین دیا۔















