اہم خبریں

ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا وفادار رہا لیکن اچانک نظر لگ گئی، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا وفادار رہا لیکن اچانک نظر لگ گئی، گزشتہ دنوں چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، شیخ رشید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا، میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر کب لگتی ہے اس کے انتظار میں ہوں

متعلقہ خبریں