غزہ (نیوزڈیسک)حماس گروپ کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں لڑائی میں مزید پانچ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ایک بیان میں، اس نے کہا: “القسام کی فورسز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک عمارت میں چھپی ہوئی صہیونی فوج پر حملہ کیا۔القسام نے مزید کہا کہ اس کی افواج نےمشین گنوں اور بموں کے ساتھ اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپیں کیں اور پانچ فوجیوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی اور زمینی حملوں کو بڑھا دیا، جو کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے کیے جانے والے اچانک حملے کے بعد سے مسلسل فضائی حملوں کی زد میں ہے۔اس تنازعے میں تقریباً گیارہ ہزار افرادشہید ہو چکے جن میں 9,488 فلسطینی اور 1,538 اسرائیلی شامل ہیں۔















