اہم خبریں

مرکزی رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر اور علی نواز اعوان دوبارہ گرفتار

‏مانسہرہ(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر مانسہرہ سے گرفتار۔ دونوں سابق رکن قومی اسمبلی مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدر کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔رضا اللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ علی نوازکی جبری گمشدگی شرمناک سلسلےکی کڑی ہے، ان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، چیف جسٹس اس لاقانونیت پرنگران حکومت سے جواب طلب کریں۔

متعلقہ خبریں