اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی اہم شاہراہ جناح ایونیو پر تیز رفتار کار الٹ گئی،کارالٹنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراہ جناح ایونیوپرکار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اورپولیس موقع پر پہنچ گئی،جبکہ زخمی کوفوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔















