اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔بدھ کو فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے علم نہیں کہ مذاکرات میں کیا ہوا تھا لیکن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے، مذاکرات اچھے تھے، اب بھی مذاکرات 100 فیصد ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔















