اہم خبریں

چیف الیکشن کمشنرسے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ۔ بابر اعوان نے انتخابی مہم میں رکاوٹوں کے حوالےسے گفتگو کی۔ پاکستان کی قانونی ٹیم کےوفد میں بابر اعوان ،بیرسٹر گوہر ودیگر شامل تھے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنیکا مطالبہ کیا ، انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پی ٹی آئی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا،ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں