لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیدیاں انڈر پاس 70روز میں مکمل ہوا،انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر سب کومبارکباد دیتاہوں،منگل کوایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ بیدیاں انڈر پاس 70روز میں مکمل ہوا،انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر سب کومبارکباد دیتاہوں، ہماری ٹیم نے مل کر یہ پراجیکٹ مکمل کیا،انہوں نے کہاکہ امید ہے باقی جاری پراجیکٹس بھی اسی طرح مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کیولری گراؤنڈ اور گھوڑا چوک کے پراجیکٹس بھی 30دن کے اندر مکمل ہوجائینگے،















