اہم خبریں

سموگ ، پنجاب میں جمعرات سے اتوارتک چھٹی کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث چارتعطیلا ت کااعلان کردیا،جمعرات سے لیکراتوار تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلہ فضائی آلودگی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ پابندی کااطلاق پنجاب کے 11اضلاع میں ہوگا،پابند ی کااطلاق ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ اورننکانہ میں ہوگاپابندی کااطلاق ضلع گوجرانوالہ ،گجرات اورحافظ آباد میں ہوگاپابندی کااطلاق ناررووال ،سیالکوٹ اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی ہوگاپابندی کااطلاق ضلع وزیرآبادمیں بھی ہوگاچھٹیاں اورپابندی صرف اس ہفتے کیلئے ہے،10نومبربروزجمعہ دفاتراورتعلیمی ادارے بندرہیں گے،11نومبربروزہفتہ مارکیٹیں بندرہیں گی،ریسٹورنٹس،پارکس اورسینماگھر10سے12نومبر تک بندرہیں گے،بیکریاں،میڈیکل سٹوراورشادی ہالزکھلے رہیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ٹیک اوے ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے،لاہوروالوں سے گزارش ہے کہ شہرپربوجھ کم کریں باہرچلیں جائیں،ماسک کااستعمال کریں خصوصی طورپربزرگوں اوربچوں کوماسک ضرورپہنائیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں