اہم خبریں

31دسمبر کے بعد کون سی گاڑیاں موٹر وے پر سفر کر سکیں گی۔۔۔؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) 31دسمبر 2023 کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنو ع قرار دیدیا جا ئیگا، اس حوالے سے عوام کیلئے یہ اہم خبر ہے کہ کہ ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوںکو داخل ہی نہیں ہو نے دیا جائیگا، ایم ٹیگ کے بغیر داخل ہو نے والی گا ڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا، ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے پر گاڑیوں کے آگے پیچھے فوگ لا ئٹس کا استعمال کیا جائے، اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کیا جائے، این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون،پنڈی بھٹیاں ملتان موٹر وے ایم فور، ہکلہ ڈی آئی خان مو ٹر وےایم فورٹین، لاہور عبدالحکیم مو ٹر وےایم تھری،ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو،حسن ابدال مانسہرہ ایکسپریس اے ای تھرٹی فائیو پر اکتیس دسمبر کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گا ڑیوں کو داخل نہیں ہو نے دیا جائیگا۔صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔

متعلقہ خبریں