اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ رموس نے کہا ہے کہ نیویارک اسٹیٹ کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے، ہم نے پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹس ڈیکلیئر کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ راموس کی سربراہی میں 17 رکنی امریکی وفد نے سپریم کورٹ پاکستان بار کونسل کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل نے امریکی وفد کو خوش آمدید کہا۔















