اہم خبریں

سراج الحق کافلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کامطالبہ

لاہور(نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔ صیہونی عزائم کو غزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدھا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔اتوار کو جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کےلیے تاریخی مارچ ہوگا۔ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں