اہم خبریں

تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کا نواں ایڈیشن اختتام پذیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کا نویں ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد میں جاری تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول الفاظ، ادب اور موسیقی کا جشن بکھیرنے کے بعد اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا، فیسٹیول میں علم اور ادب کے مداحوں نےبھرپور شرکت کی،آکسفورڈ یونیورسٹی پریس(اویوپی) نے ادبی میلے کی میزبانی کی ،رواں سال ادبی میلے کا عنوانPeople, Planet, Possibilities تھا۔میلے میں اہم موضوعات پر معروف ادبی شخصیات کے لیکچرز شامل تھے،ادبی مباحث، بک سٹالز اور دستاویزی فلموں کی نمائش بھی میلے کاحصہ تھیں، نامور برطانوی مصنفہ اور مورخ وکٹوریہ شوفیلڈ اور اردو کے ممتاز شاعر افتخار عارف کے خصوصی خطاب بھی ادبی میلے میں شامل تھے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بڑھتا ہوا کردار، عصری ادب اور خارجہ پالیسی پر مباحثوں نے میلے کا چارچاند لگادیئے،ادبی میلے میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام نویں اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کے تینوں روز مختلف کتب کی رونمائی ہوئی،ادب کے معاشرے پر اثرات کے حوالے سے انتہائی اہم اور معلوماتی سیشن ہوئے جبکہ مصنوعی ذہانت،تعلیم و تدریس ،صحافت،جمہوریت اور عدلیہ کے حوالے سے سیر حاصل بحث مبا حثے بھی جاری رہے۔فیسٹیول میں مختلف فلموں اور مشہور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی ۔لیٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سینیٹر شیری رحمان اورانورمسعود نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں سینیٹر شیری رحمن اور معروف شاعرانور مسعودنےآکسفورڈ یونیورسٹی پریس کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کےمینیجنگ ڈائریکٹرارشد سعیدحسین اورگیٹز فارما کے مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن محمد میکال سومرو ،شیل گروپ کے پانی اور سی ای او محمد اظفر احسن نے خصوصی خطاب بھی کیا۔میلے میں پاکستانی معیشت کے بدلتےہوئے منظر نامے، علاقائی شراکت داروں سےنیتجہ خیز باہمی تعاون اور پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے ایک طویل مدتی پالیسی فریم ورک کی اشد ضرورت پرروشنی ڈالی گئی۔فلموں کے ذریعے پیغام رسائی کے حوالے سے منعقدہ سیشن مں گفتگو کرتے ہوئے سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد لیٹریچرفیسٹویل کے اختتام پر غزل نائٹ کاانعقاد بھی ہوا جس میں استادحامدعلی خان نےنامور شعراء کی لکھی غزلیں گائیں فیسٹیول کے تینوں روز شرکاء کو معروف مصنفین سےملاقات کی، ادبی دنیامیں نئی آوزیں دریافت کرنےکاموقع ملا،اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول شرکاءکو فکر انگیز گفتگو میں مشغول ہونےکاموقع بھی فراہم کیا،اس بات کو بھی یقینی بنایا گیاکہ آنےوالےکہ قارئین اور مصنفین سب کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہو اور سب کسی نا کسی صورت میں مستفید ہوں۔

متعلقہ خبریں