اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بہت جلد ریلیف مل جائے گا، نواز شریف الیکشن لڑیں گے، وزیر اعظم بھی بنیں گے،4سال پہلے کہا تھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے،پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے،پی ٹی آئی کے راستے میں کوئی ایسی رکاوٹ نہیں کہ وہ الیکشن نہ لڑے،قومی اتحاد کی جب بات کرتاہوں اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے،ہمیں پاکستان کے نظام عدل سے انصاف کی امیدہے،ہم اس وقت عوامی عدالت میں اتر چکے ہیں،سب کے دکھوں کا مداوا عوامی رائے ہے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں ،اس وقت ساری پارٹیاں عوام کو دیکھ رہی ہیں عوام جو فیصلہ کریگی وہی ہو گا،فیلڈ لیول نہ بھی ہو تو بھی پاکستان کی عوام کےاجتماعی شعورپر اعتماد ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں کہ وہ الیکشن نہ لڑے،بعض معاملات ایسے ہیں جن پر قومی اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔















