اہم خبریں

مشورہ ہے نواز شریف وزیر اعظم نہ بنیں، مشاہد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )مشاہدحسین سید نے کہا کہ نوازشریف کو2017میں سوفٹ کوکے ذریعے اقتدارسے نکالاگیا،نوازشریف کوباہرنکالنے کیلئےاقامہ کاکیس بنایاگیا،اس کیس میں نوازشریف کیساتھ زیادتی ہوئی ،نوازشریف کوجس کیس میں سزادی گئی وہ کمزورتھا،میرانوازشریف کومشورہ ہے وہ وزیراعظم نہ بنیں،نوازشریف4سال بعدواپس آئے یہ بدلاہواپاکستان ہے،شہبازشریف ہائبرڈپلس سسٹم میں گزاراکرسکتے ہیں،نوازشریف کیلئے ان حالات میں وزیراعظم بن کرساتھ چلنامشکل ہوگا،پاکستان کی تاریخ میں سکرپٹ فالونہیں ہوتا،سیاسی جماعتوں کوزورزبردستی سے ختم نہیں کیاجاسکتا،پاکستان پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کامضبوط ووٹ بینک ہے،پاکستان میں تقسیم اورنفرت کی سیاست کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،سول اورملٹری تعلقات میں بہتری ملک کیلئے بہترہے،ہمیں پرانی غلطیاں کرنے کے بجائے نئی غلطیاں کرنی چاہئیں،21ویں صدی ہے دنیاکہاں پہنچ چکی ہم پرانی لڑائیوں میں پھنسے ہوئے ہیں،ہمیں اپنے روئیوں کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہےتبھی تبدیلی آئے۔

متعلقہ خبریں