اہم خبریں

تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،نگران وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نگران وزیر اعظم نے کہا کہ کل کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیا تھا،الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کوفائنل کیاہے،الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،کسی بھی جماعت کو جلسوں سے نہیں روکا،کوئی نیا قانون نافذ نہیں ہوا ، جو لوگوں کو جلسوں میں جانے سے روکے،الیکشن کے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرائیں گےپریس کانفرنس سے 9 مئی کے کیسز ختم نہیں ہوجاتے ،سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ تفتیشی ادارے پوچھ گچھ نہیں کرسکتے ،اس سے پہلے حکومتوں میں سمگلنگ کے حوالے سوال کیوں نہیں کیے گئے ،اس حکومت میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بات ہورہی ہے جو اچھی بات ہے۔

متعلقہ خبریں