اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،شہباز شریف سے اویس خان لغاری، عابد رضا کوٹلہ اور سردار محمد یوسف کی الگ الگ ملاقات،شہباز شریف کی اویس لغاری کو بریت پر مبارک ،شہباز شریف نے اویس لغاری کے جذبے، استقامت اور بہادری کو سراہا، شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی نے جس بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ ایک منفرد مثال ہےنوازشریف ملک وقوم کی خوشحالی کی کلید ہے، ر ہنمائوں نے پارٹی امور اور انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیار ہنمائوں نے نواز شریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے پر مبارک دی ر ہنمائوں نے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا















