غزہ (نیوزڈیسک) اسرائیلی کی زمینی کارروائی میں 23 اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں آپریشن میں ہلاک ہونیوالے4 فوجیوں کے نام جاری کر دیئے۔ حیفا سے 22 سالہ بینی واس؛ میجر (ریز) اوریا ماش، 41، ٹیلمون سے؛ یروشلم سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میجر یہوناتن یوسف برانڈ؛ اور سارجنٹ فرسٹ کلاس ،گل پشٹزبھارتی فوجی اہلکار ہریش بھی شامل ہے ۔حماس کےخلاف اسرائیل کی جنگ ستائیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے، تین ہفتے بعد جب حماس نے ایک بے رحمانہ حملے میں کم از کم ایک ہزار تین سو اسرائیلی ہلاک اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی میں، حماس کے زیر کنٹرول وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 9000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ۔ حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد نے 242 سے زائد فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کیمطابق اسرائیل غزہ شہر کے دروازے سے آگے نکل گیا، فلسطینیوں اور IDF دونوں کی طرف سے زمین پر شدید لڑائی کی اطلاع ۔ اسرائیل پر حماس اور حزب اللہ کے راکٹ فائر اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی یا انسانی بنیادوں پر توقف کی آوازیں بلند ہوتی جارہی ہیں۔















