اہم خبریں

مظلوم فلسطینیوں کیلئے مزید3ممالک بول پڑے

غزہ(نیوز ڈیسک) مظلوم فلسطینیوں کیلئے مزید3ممالک میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینیو ں کی نسل کشی جاری جنوبی اور لاطینی امریکا کے 3 ممالک مظلوم فلسطینیوں کے بول پڑے ، ان ممالک میں بولیویا، کولمبیا اور چلی ہیں جنہوں نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر لیے ۔اس متعلق بولیویا کے صدر نے کہا کہ اسرائیلی مظا لم نا قابل بر داشت ہیں ، غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے، اسرا ئیل نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کولمبیا اور چلی نے بھی اسرا ئیلی مظالم پر بطور احتجا ج اپنے سفیر واپس بلا لیے ۔ناروے کا بھی احتجا ج غزہ پر اسرائیلی بمباری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں