نیویارک(نیوزڈیسک) فلسطین میں نسل کشی،یواین انسانی حقوق کمیشن کا سربراہ مستعفی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن ،نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے جنیوا میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے غزہ جنگ کو نسل کشی قراردیتے ہوئے معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور فلسطین میں یورپی نسل پرستی کی آبادکاری منصوبے پر سے بھی پردہ اُٹھایا۔















