اہم خبریں

وکی لیکس ،فلسطینیوں کو صحرائے سینا منتقل کرنے کی دستاویز سامنے آگئیں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وکی لیکس ،فلسطینیوں کو صحرائے سینا منتقل کرنے کی دستاویز سامنے آگئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے تہلکہ خیز دستاویز سامنے آئیں ہیں کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو مصر کے صحرائے سینا میں بسانے کے حوالے سےغور کیا جارہا ہے ، ٹینٹ سٹی میں عالمی برادری کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی تاہم مصر کے صدر السیسی نے فلسطینیوں کوصحرائے سینا منتقل کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اگر اسرائیل اس میں کامیاب ہو گیا تو مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو اردن کی طرف دھکیل دیا جائے گا کر ان سے مغربی کنارا خالی کرانا چاہے گا،شاہ اردن نے بھی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں