یرو شلم (اے بی این نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کاامکان مستردکردیا،امریکہ نے بھی ہاں میں ہاں ملادی،امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کہتے ہیں جنگ بندی کے بجائے غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے ’وقفے‘ پر غور کیا جانا چاہیے،یونیسف کے مطابق شہدا میں 73فیصدبچے،خواتین اورعمر رسیدہ افراد شامل اب تک 31صحافی بھی مارے جاچکے ہیں، رفاہ کراسنگ سے امدادی سامان کے 26 ٹرک غزہ میں داخل ، متحدہ عرب امارات کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا















