اہم خبریں

اسلام آباد پو لیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اسلام آباد پو لیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کئے گئے ہیں،آج اکتوبر کو جاری ہو نے والےنو ٹیفیکیشن نمبر48276-95\E(G) کے تحت گریڈ سترہ کے ڈی ایس پی حاکم خان کو جو کہ ایس ڈی پی او سبز منڈی تعینات تھے ان کو فوری احکامات کے تحت انہیں اے آئی جی انویسٹیگیشن اینڈ کمپلینٹس او پی ایس میں تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ایس بی اسد اقبال کو ایس ڈی پی او سبز منڈی،عبد اللہ شہر یار کو ایس ڈی پی او رمنا،سعود الرحمان کو ایس ڈی پی اوکوہسار،شمس اظہر کو ایس ڈی پی او بارہ کہو،محمد محفوظ کیانی کو ڈی ایس پی ایچ ایف زیڈ تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان تعینا تیوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات دیئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں