اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن شفاف،آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ،30نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،مقرر وقت پر انتخابات کیلئے پنجاب حکومت کو مکمل سپورٹ کرینگے،چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دفترآمد کے موقع پر گفتگو ،کہا عام انتخابات کا وقت قریب ہے،سب نے مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہوگا، سکندر سلطان کی زیرصدارت اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان،محسن نقوی نے کہا الیکشن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے فوکل پرسن مقرر کرے گی















