غزہ (نیوزڈیسک) غزہ جنگ ، قحط کا خدشہ ، عالمی خوراک ایجنسی نے غزہ میں سول آرڈر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے فلسطینی عالمی امداد کے منتظر ، امریکی حکام نے بھی غزہ میں پانی، خوراک اور دواؤں کی کمی نہ ہونے کے اسرائیلی دعوے پر سوال اٹھا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی اور دوا کی کمی برقرار ہے، غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے ، انٹرنیشنل کمرنل کورٹ نے بھی اسرا ئیل کرخبردار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔















