واشنگٹن(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی طرف سے بڑا بیان سامنے آگیا ، غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کو جرم قرار دیا جا سکتا ہے ۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینئر پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسرائیل بغیر تاخیر کے غزہ کے شہریوں کو امدادی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔















