اہم خبریں

وزیرِ اعظم سمیت اسپیکر اور وزرا کا مولا نا طارق جمیل سے بیٹے کے جاں بحق ہو نے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار. وزیرِ اعظم کی اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا. اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، جبکہ اسپیکر کا مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کیا،اسپیکر کی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، انہون نے کہا اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیانگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت،مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جواں سال بیٹے کا جاں بحق ہونا ایک باپ کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہے، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاوزیر داخلہ کی مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت کی، جوان سال بیٹے کی موت ایک باپ کیلئے دنیا کا سب سے بڑا دکھ اور غم ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں