اہم خبریں

بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ضلع بھر میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا، شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگ گئے ، راولپنڈی میں قیمتی و ننھی جانوں کے تحفظ کے پیشن نظر کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کر دیا گیا،شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں ، راولپنڈی میں حادثات کی روک تھام اور ننھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق شہر میں حادثات کی بڑی وجہ کم عمری میں گاڑی موٹر سائیکل یا کو ئی دوسری گاڑی چلانا ہے، بچوں میں فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی جو کہ حادثہ کا سبب بنتی ہے اس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا سی ٹی او،راولپنڈی کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی اور 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل تھانےیا ٹریفک سیکٹر بند کرنے کیساتھ اسے بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گاجبکہ کم عمر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انھیں تھانہ میں بند نہیں کیا جائے گا تا ہم والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد ہی موٹر سائیکل یا کوئ بھی گاڑی انکے حوالے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں