اہم خبریں

امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ ،جماعت اسلامی ڈٹ گئی، سراج الحق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا دو ٹوک فیصلہ کر لیا ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اتوار کو دو بجے غزہ مارچ کی قیادت کریں گے۔ جماعت اسلامی کا غزہ مارچ کل اسلام آباد امریکی سفارت خانے کے سامنے شیڈول کے مطابق ہو گا،غزہ مارچ میں مرد و خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ حکومت امریکی غلامی کی بجائے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے، پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،غزہ مارچ روکنے کی کوشش کی گئی تو پورے ملک میں احتجاج ہو گا،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی کے مطابق
حکمران امریکی خوشنودی کے لیے پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،امریکا بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے،دہشت گرد اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں