اہم خبریں

طاقت کے نشے میں دھت اسرائیل کے سو سے زائد جنگی طیاروں کی چار گھنٹے تھ لگاتار بمباری

غزہ ( اے بی این نیوز   )غزہ میں قیامت خیز مناظر،،، اسرائیلی درندگی بیان کرنے کو الفاظ ختم ،،، طاقت کے نشے میں دھت اسرائیل کے ناقابل بیان پاگل پن کی ایک اور رات ،سو سے زائد جنگی طیارے چار گھنٹے سے زائد حملے کرتے رہے ، اسرائیل غزہ کوصفحہ ہستی سے مٹانے پرتل گیا،زمینی کارروائی شروع ، انٹرنیٹ بند، سرحد پر جیمرز نصب،ریڈیو نشریات بھی معطل ،دنیا بھر کے صحافی سوشل میڈیا پر ایس او ایس کال دینےلگے، اسرائیلی صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی کے تمام حصوں پر بمباری ،،سفید فاسفورس بموں کا بے دریغ استعمال، ، تازہ بمباری میں مزید 298 فلسطینی شہید ،مجموعی تعداد سا ڑھے سات ہزارکے قریب پہنچ گئی،،، شہداء میں 3 ہزار 38 بچے، 1 ہزار 726 خواتین اور 414 بزرگ شامل ، مغربی کنارے میں بھی چار فلسطینی شہید ، 21 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بھی بمباری ،،، پہلا زمینی آپریشن مکمل طور پر مایوس کن ہے۔ حکومت فوجیوں کی جانوں سے جوا کھیل رہی ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار وں کا رات کی کارروائی پر تبصرہ۔

متعلقہ خبریں