واشنگٹن(نیوزڈیسک) فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ خدارا ! ہمارے بچوں کو بچالیں ،اسرائیل کی مسلسل بمباری سے غزہ کے اسپتال قبرستان بن چکے ، 3 ہزار بچوں اور 1700 خواتین کو شہید کیا جا چکا ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے، فلسطینی مندوب اقوام متحدہ اجلاس میں آبدیدہ ،نم آنکھوں اور بھرائی ہوئی آواز میں التجا کی کہ خدا کے لیے ہمارے بچوں کو بچالیں ۔















