اہم خبریں

اقوام متحدہ ہنگامی اجلاس،غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں جاری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوگئی۔ قرارداد میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور غزہ تک امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے۔ امریکا، اسرائیل، آسٹریا، کروشیا، جمہوریہ چیک اور ہنگری سمیت 14 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں