اہم خبریں

علیمہ خان نے عدلیہ کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عد لیہ کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیا۔انہوں نے کہا کہ لندن پلان کی وجہ سے انصاف نہیں مل رہا عوام انصاف کی امید نہ رکھے،ملک کی کوئی عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف نہیں دے سکتی لیکن ہم اپنے بھائی کے ساتھ ہیں ،چیئرین پی ٹی آئی لیڈر ہیں چاہے جیل میں ہوں یاباہر، ہم اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ علیمہ خان نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا تھا کہ یہ لندن پلان نہیں لندن معاہدہ ہے ،جس کے تحت شائد انہیں جیل میں رکھا جائے ،عدالتوں پر امید نہیں لیکن وکلا اپنی کوششیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں