لاہور(نیوزڈیسک)شیخ رشید گرفتاری کیس،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پولیس افسران کو معاف کردیا ،لاہور ہائیکورٹ گرفتاری کے خلاف پٹیشن نمٹا دی۔تفصیلا ت کے مطابق آج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی شیخ رشید نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ سی پی او سمیت تمام پولیس افسران میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں،شیخ رشید کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی گئی ۔ اس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ ہے ،مجھے گرفتار پولیس نے کیا جبکہ بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا ، پٹیشن میں جو لکھا وہ بالکل درست ہے۔