اہم خبریں

بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کوسزائے موت کاحکم

دوحہ(نیوزڈیسک)قطر کی ایک عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنادی،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی عدالت کے فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں، قطری عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں