واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ،25افراد ہلاک،60سے زائد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک ہوئے پہلا واقعہ ریاست میئن میں کے ایک باؤلنگ کلب میں پیش آیا جبکہ دوسرا بیئربار میں پیش آیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت ہو گئی ہے ،تصویر بھی جاری کردی گئی ہے لیکن حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی،ریاست کے تمام شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے ، حکومت کی عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت ۔ ریاست مئین کے گورنر نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے کہ شہری بلاوجہ باہر نہ نکلیں۔















