کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر پگارا سے اہم ملاقات جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال اور سندھ کی سیاسی پیش رفت کے حوالےسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔















