پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا،کے ایم یو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیسٹ دوبارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام کیا جائے گا،کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار 658 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔















