لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے علاقے ہٹنگٹن کی ایک 14 سالہ بلی نے بہت زیادہ آواز میں خرخراہٹ (بلی کا مخصوص انداز میں آواز نکالنا) کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلہ نامی اس بلی کی خر خراہٹ کی جب آواز کی شدت ناپنے والے الیکٹریکل آلات سے پیمائش کی گئی تو یہ 54.59 ڈیسیبیل تھی جو کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔















