اہم خبریں

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔منگل کواس سلسلے میں اوگرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں