اسلام آباد (اے بی این نیوز)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کیسز، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع ، ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ کی سماعت ، شریعت کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دوبارہ پوچھتے ہیں کیا آپ گرفتار کرنا چاہتے ہیں ؟ عدالت کانیب سے استفسار،گرفتارنہیں کرناچاہتے ، نیب پراسیکیوٹر جنرل کاجواب، جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کیا نیب کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کا کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام برقرار ہے لیکن نواز شریف کو چھوڑ دیں؟نیب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع پر اعتراض نہ کیا۔















