اہم خبریں

پیپلز پا رٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،گیلانی

ملتان (  اے بی این نیوز  )پیپلز پا رٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی،، یوسف رضا گیلانی کی میڈیا ٹاک،، کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ معاملہ عدالت میں ہے، نواز شریف عدالتی طریقہ کار کے مطابق واپس آئے ہیں، جبکہ خورشید کہتے ہیں کہ ابھی تک میاں صاحب انوکھے لاڈلے نظر آ رہے ہیں، نواز شریف کسی مدد سے مت آئیں، ورنہ گو نواز گو کے نعرے لگیں گے،، نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی والا رول ادا کیا اور غلط راستے سے آئے تو ان کا حال بھی چیئرمین پی ٹی آئی والا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں